سندھ اسمبلی کے اسپیکر آغا سراج درانی کا کہنا ہے کہ ہماری نظریں وفاق پر لگی ہوئی ہیں، خواہش ہے کہ ہماری وہاں حکومت بنے۔
یہ بات اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی نے سندھ ہائی کورٹ میں میڈیا کے نمائندوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کہی۔
انہوں نے مزید کہا ہے کہ ہماری کسی سے کوئی لڑائی نہیں ہے، ہم کہتے ہیں کہ آئین میں ہمارے جو حقوق ہیں وہ ہمیں ملنے چاہئیں۔
آغا سراج درانی کا یہ بھی کہنا ہے کہ ہر جماعت کا اپنا منشور ہے، اسی کے ساتھ وہ عوام میں جاتے ہیں، عوام جسے چاہیں منتخب کریں۔
Comments are closed.