بھارتی پارلیمنٹ کے آدھے سے زیادہ ارکان مجرمانہ ریکارڈ رکھتے ہیں، وزیر اعظم سنگاپور کے اس بیان پر بھارت سیخ پا ہوگیا۔
اس حوالے سے سنگاپور کے سفیر کو وزارت خارجہ میں طلب کرلیا گیا۔
بھارتی وزارت خارجہ کے عہدیدار کا کہنا ہے کہ سنگاپور کے وزیر اعظم کے ریمارکس غیر ضروری تھے۔ یہ معاملہ سنگاپور کے ساتھ اٹھایا ہے۔
سنگاپور کی پارلیمنٹ سے خطاب میں سنگاپور کے وزیراعظم لی شین لا کا کہنا تھا آج نہرو کا بھارت ایسا ہوچکا ہے کہ جہاں کی اسمبلی کے آدھے ارکان کا ریکارڈ مجرمانہ ہے۔
انکا مزید کہنا تھا کہ متعدد ارکان اسمبلی کے خلاف قتل اور زیادتی تک کے مقدمے درج ہیں۔
Comments are closed.