جمعرات 8؍ شوال المکرم 1442ھ20؍مئی 2021ء

نصرت فتح علی خان کی یہ یادگار تصویر کب کی ہے؟

شہنشاہِ قوالی نصرت فتح علی خان کے مداح ان کی وفات کو مدت گزر جانے کے بعد بھی ان کی زندگی کے اچھوتے لمحات کو جاننے کے لیے بیتاب رہتے ہیں۔

سوشل میڈیا پر ایسی ہی ایک تصویر زیر گردش ہے جس میں نصرت فتح علی خان کے ہمراہ امریکی صحافی حنّا بلوچ بھی موجود ہیں۔

یہ تصویر 1993 کی ہے کہ جب نصرت فتح علی خان نے نیویارک سٹی کے سینٹرل پارک میں  14 ہزار کے مجمعے کے سامنے اپنے فن کا مظاہرہ کیا تھا۔

حنّا بلوچ نے یادگار کنسرٹ کے بعد نصرت فتح علی خان کا ٹائم میگزین کے  لیے انٹرویو کیا تھا۔

اس یادگار تصویر کے حوالے سے حنّا بلوچ کہتی ہیں کہ مجھے یہ اعزا حاصل ہے کہ میں اُن 14 ہزار خوش قسمت لوگوں میں شامل ہوں جنہوں نے اس کنسرٹ میں شرکت کی۔

شہنشاہ قوالی نصرت فتح علی خان نے وزیر اعظم پاکستان…

وہ بتاتی ہیں کہ کنسرٹ کے بعد جب انہوں نے نصرت فتح علی خان کا انٹرویو کیا تو انہوں نے کہا کہ ’میری موسیقی خدا اور انسان کے درمیان ایک پُل ہے۔‘

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.