برطانیہ کی حکمران جماعت کی مسلمان رکن پارلیمنٹ نصرت غنی کو ٹرانسپورٹ کی وزارت سے ہٹانے کے معاملے پر برطانیہ کے نائب وزیر اعظم کا موقف سامنے آگیا۔
نائب وزیراعظم ڈومینک راب کا کہنا ہے کہ نصرت غنی اب بھی تحقیقات کے لیے باضابطہ شکایت کرسکتی ہیں۔
ترجمان بورس جانسن نے کہا کہ الزام سامنے آنے پر بورس جانسن نے جولائی 2020 میں نصرت غنی سے ملاقات کی تھی، انہوں نے نصرت غنی کو خط لکھ کر باضابطہ شکایت درج کرنے کا مشورہ بھی دیا تھا۔
نصرت غنی کا دعویٰ گزشتہ روز سامنے آیا تھا کہ انہیں مسلمان ہونے کے باعث وزارت سے ہٹایا گیا تھا۔
اس حوالے سے ترجمان بورس جانسن نے کہا کہ کنزر ویٹیو پارٹی کسی بھی قسم کا تعصب یا امتیاز برداشت نہیں کرتی۔
49 سالہ نصرت غنی کو فروری 2020 میں کابینہ کی ردوبدل کے دوران ٹرانسپورٹ منسٹر کے عہدے سے ہٹادیا گیا تھا۔
Comments are closed.