ملتان کے نشتر اسپتال کے سرد خانے میں موجود 82 لاوارث لاشوں کی تدفین کردی گئی۔
پولیس کے مطابق نشتر اسپتال کے سرد خانے میں موجود 82 لاوارث لاشوں کو ڈی این اے ٹیسٹ کے لیے نمونے اور فنگر پرنٹس حاصل کرنے کے بعد سپردخاک کردیا گیا ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ڈی این اے کے نمونے، فنگر پرنٹس پنجاب فرانزک کو بھجوا دیے گئے ہیں جبکہ پنجاب فرانزک لیب فنگر پرنٹس کو نادرا بھجوائے گا۔
اسپتال انتظامیہ کے مطابق 82 لاوارث لاشوں کو 19 تھانوں کےحوالے کیا گیا تھا۔ لاشیں انہی تھانوں کے حوالے کی گئیں جو اسپتال میں رکھوا گئے تھے۔
Comments are closed.