بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

نشتر اسپتال، 5 لاوارث لاشوں کو دفنا دیا گیا

ملتان میں واقع  نشتر اسپتال کی چھت سے برآمد ہونے والی سیکڑوں لاوارث لاشوں میں سے 5 کی تدفین کر دی گئی۔

گزشتہ دنوں نشتر اسپتال کی چھت سے سیکڑوں لاوارث لاشوں کا معاملہ سامنے آیا تھا جن میں سے 5 لاوارث لاشوں کی تدفین نشتر اسپتال سے ملحقہ قبرستان میں کردی گئی ہے۔

لاوارث لاشوں کی تدفین کی سفارش انکوائری کمیٹی کی جانب سے کی گئی تھی۔

وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الہٰی نے نوٹس لیتے ہوئے ذمے دار عملے کے خلاف سخت کارروائی کی ہدایت کی ہے۔

واضح رہے کہ ملتان کے نشتر اسپتال میں لاشوں کی بے حرمتی کا افسوس ناک واقعہ گزشتہ ہفتے سامنے آیا تھا جہاں سردخانے اور چھت پر سیکڑوں لاشوں کی موجودگی کا انکشاف ہوا تھا۔

ذرائع کا بتانا تھا کہ نشتر اسپتال کی چھت پر بنے کمرے میں درجنوں لاشیں گل سڑ رہی ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.