بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

نسیم شاہ کے 2 چھکے ٹلا شاٹس نہیں تھے، محمد یوسف

قومی کرکٹ ٹیم کے بیٹنگ کوچ محمد یوسف کا کہنا ہے کہ نسیم شاہ نے جو دو چھکے لگائے وہ ٹلا شاٹس نہیں ہیں۔

بیٹنگ کوچ محمد یوسف نے پریس کانفرنس میں کہا کہ بابر اعظم ورلڈ کلاس کھلاڑی ہے اس پر برا وقت نہیں صرف قسمت ساتھ نہیں دے رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ بابر اعظم کوشش کر رہے ہیں کہ وہ پرفارمنس دیں۔

محمد یوسف نے کہا کہ نسیم شاہ نے افغانستان کے خلاف جو دو چھکے لگائے وہ ٹلا شاٹس نہیں تھیں۔

نسیم شاہ نے ایک ہی جگہ ہر ایک ہی طرح کی دوشاٹس لگائی ہیں، جلد بازی کی ضرورت نہیں ہے، پراپر شاٹس کھیلنا ضروری ہے۔

 یوسف کا کہنا تھا کہ لڑکے جس طرح کھیل رہے ہیں اس سے لگتا کہ ایشیا کپ جیت کر جائیں گے۔

محمد یوسف کا کہا کہ رضوان کے بارے میں کچھ بھی کہا جائے وہ کم ہے، رضوان ٹیم کے لیے لڑ رہا ہوتا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.