بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

نسیم شاہ کی سوشل میڈیا پر مقبولیت میں اضافہ

قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر نسیم شاہ آج کل سوشل میڈیا پر لوگوں کی توجہ کا مرکز بنے ہوئے ہیں۔

نسیم شاہ کے فوٹو اینڈ ویڈیو انسٹاگرام پر فالوورز کی تعداد 1 ملین ہوگئی ہے۔

فاسٹ بولر کے انسٹاگرام اکاؤنٹ کا اگر مجموعی طور پر جائزہ لیا جائے تو اُنہوں نے خود صرف 117 انسٹا صارفین کو فالو کیا ہوا ہے، جن میں ان کے قریبی عزیز و اقارب اور دوسرے کرکٹرز شامل ہیں۔

اُنہوں نے ابھی تک اپنے اکاؤنٹ پر 203 انسٹا پوسٹس شیئر کی ہیں۔

نسیم شاہ انسٹاگرام پر اپنے مداحوں کے ساتھ زیادہ ترصرف وہ تصاویر ہی شیئر کرتے نظر آتے ہیں جوکہ قومی کرکٹ ٹیم کے مختلف ملکوں کے دوروں یا کرکٹ کے ہے مختلف ایونٹس کے دوران لی گئیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.