بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

نسیم شاہ نے جیت کس کے نام کی ؟

قومی کرکٹ ٹیم کے تیزی سے ابھرتے کھلاڑی نسیم شاہ نے اپنی جیت کو قوم کے نام کر دیا ہے۔

ایشیا کپ 2022ء میں افغانستان کے خلاف پاکستان کو آخری اوور میں یادگار چھکوں کے ذریعے فتح دلوانے والے نسیم شاہ نے جیت کے بعد سوشل میڈیا پر  ایک پیغام شیئر کیا۔

اپنے ٹوئٹ میں نسیم شاہ کا کہنا تھا کہ یہ جیت اُن سب لوگوں کے نام جو ہمیشہ سپورٹ کرتے ہیں، آپ سب کی دعاؤں کا بہت شکریہ! 

پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز شریف نے شاہینوں سے ایشیا کپ 2022ء جیت کر لانے کی فرمائش کر دی ہے۔

واضح رہے کہ افغانستان کے خلاف جیت کے بعد میڈیا سے گفتگو کے دوران نسیم شاہ کا کہنا تھا کہ ابھی تو سب یہ بھول گئے ہوں گے کہ میں ایک بولر ہوں، بیٹنگ پر آیا تھا تو معلوم تھا کہ چھکے لگا سکتا ہوں۔

نسیم شاہ نے کہا کہ کوشش کی اور کامیاب ہوگیا، یقین تھا کہ کرلوں گا کافی پریکٹس کرتے رہتے ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.