hookup Middletown Delaware casual encounter hookups hookup Middle Island charlotte hookup bars hookup Longmeadow daty hookup

بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

نسیم، وسیم کی ذمہ دارانہ بولنگ، پاکستان تیسرے ون ڈے میں 9 رنز سے کامیاب

پاکستان نے تیسرے ون ڈے میچ میں نیدرلینڈز کو 9 رنز سے شکست دے کر سیریز میں 0-3 سے وائٹ واش کردیا۔ 

پاکستان کی جانب سے 207 رنز کے ہدف کے دفاع میں فاسٹ بولر نسیم شاہ نے 5 جبکہ محمد وسیم نے 4 وکٹیں لیں۔ 

روٹرڈیم میں کھیلے گئے اس میچ میں قومی ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔ 

پہلی اننگز میں قومی ٹیم 50ویں اوور میں 206 رنز بنا کر آل آؤٹ ہوگئی تھی۔ 

قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم نروس نائنٹیز کا شکار ہوگئے اور 91 رنز بنا کر پویلین لوٹے۔ 

ان کے علاوہ محمد نواز 27، فخر زمان 26 اور آغا سلمان 24 رنز کے ساتھ دیگر نمایاں بلے باز رہے۔ 

گرین کیپ کی جانب سے ڈیبیو کرنے والے عبداللّٰہ شفیق نے 2، خوشدل شاہ نے 2، محمد حارث نے 4 اور محمد وسیم نے 11 رنز بنائے۔

نیدلینڈز کی جانب سے باس ڈے لیڈے 3 وکٹیں لے کر کامیاب رہے اور وویان کنگما نے 2 آؤٹ کیے جبکہ آریان دت، شارض احمد اور لوگان وین بیک کے حصے میں ایک ایک وکٹ آئی۔ 

ہدف کے تعاقب میں قومی بولرز نے خوب جان لڑائی، جہاں 37 کے مجموعے پر نیدرلینڈز کو 3 وکٹوں سے محروم کردیا۔ 

اس کے بعد ہوم ٹیم کے وکرم جیت سنگھ اور ٹام کوپر کے درمیان 71 رنز کی پارٹنر شپ نے قومی ٹیم کے لیے شکست کے خطرے کی گھنٹی بجادی۔ 

تاہم 108 رنز پر وکرم اور 116 پر اسکاٹ ایڈورڈز کے آؤٹ ہونے کے بعد جہاں قومی ٹیم کو کچھ ریلیف ملا تھا وہیں ٹام کوپر نے تیجا نیدامانورو کے ساتھ 56 رنز کی پارٹنر شپ بنا کر میچ کو ایک مرتبہ پھر سنسنی خیز بنادیا۔ 

ایسے میں نسیم شاہ اور محمد وسیم کے اسپیلز نے نہ صرف حریف کھلاڑیوں کو پویلین لوٹایا بلکہ ٹیم کو 9 رنز کی اہم فتح دلوا کر کلین سوئپ بھی مکمل کروادیا۔ 

نسیم شاہ نے 33 رنز دے کر 5 جبکہ محمد وسیم نے 36 رنز دے کر 4 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ 

نیدرلینڈز کی ٹیم آخری اوور میں 197 رنز بنا کر آل آؤٹ ہوگئی، جس کے ٹام کوپر 62 رنز بناکر نمایاں بلے باز رہے جبکہ وکم جیت سنگھ نے 50 اور تیجا نیدامانورو نے 24 رنز کی اننگز کھیلی۔

پاکستان نے تیسرے ایک روزہ میچ میں ٹاس جیت کر نیدرلینڈز کے خلاف پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔

تیسرے ون ڈے میں پاکستان کی ٹیم میں 4 تبدیلیاں کی گئی ہیں۔

آج کے میچ میں عبداللّٰہ شفیق، محمد حارث، زاہد محمود اور شاہنواز دھانی کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔

محمد رضوان، حارث رؤف، امام الحق اور نائب کپتان شاداب خان کو آرام کرایا گیا ہے۔

کپتان بابر اعظم، عبداللّٰہ شفیق، فخر زمان، آغا سلمان، خوشدل شاہ، محمد حارث، زاہد محمود، شاہنواز دھانی، محمد نواز، وسیم جونیئر اور نسیم شاہ ٹیم کا حصہ ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.