ضروریات زندگی کی ہر چیز مہنگی ہونے کے ساتھ ساتھ نسوار کی قیمت کئی گنا مہنگی کرنے کا ایک چارٹ تیزی سے سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہا ہے۔
اس کے ساتھ ہی مخصوص طبقہ کے لوگ شدید غم و غصے کا اظہار کر رہے ہیں۔
کسی دکاندار نے خام مال مہنگا ہونے کو وجہ قرار دے کر 19 فروری سے نسوار کی قیمت بڑھانے کا نوٹس آویزاں کر دیا۔
ماضی قریب میں 2 سے 10 روپے میں بکنے والی نسوار کے چھوٹے پیکٹ کی قیمت 50 روپے کر دی گئی ہے۔
نئے ریٹ کے مطابق بڑا نسوار، ربڑ والی، گٹھان والی، اسٹیکر والی اور ست والی نسوار کی فی پُڑیا کی قیمت 50 روپے ہے۔
سوشل میڈیا پر دل جلے شاعر اس سلسلے میں زبردست تبصرے کر رہے ہیں۔
Comments are closed.