کراچی کے نسلہ ٹاور کے رہائشیوں نے عدالتی حکم کے بعد بلڈنگ سے منتقلی شروع کردی ہے۔ رہائشیوں کا کہنا ہے کہ سپریم کورٹ کی جانب سے بلڈر کو ادائیگی حکم دیا گیا تھا، لیکن ان سے ابھی تک کسی نے ادائیگی کے لیے رجوع نہیں کیا۔
سپریم کورٹ نے نسلہ ٹاور گرانے کے لیے جدید آلات کا استعمال کرنے کی ہدایت کردی۔
عدالتی فیصلے کے مطابق عمارت گرانے کےاخراجات نسلہ ٹاور کا مالک ادا کرے گا، مالک رقم نہ دے تو کمشنر کراچی پلاٹ بیچ کر رقم وصول کریں، عمارت گرانے کا عمل 27 اکتوبر کے بعد ایک ہفتے میں مکمل کیا جائے، ملبا بھی فوری اٹھایا جائے۔
کنٹرولڈ بلاسٹنگ سے عمارت گرانے کے لئے کمشنر کراچی نے اشتہار دے دیا، مقامی کمپنیوں سے پیشکشیں طلب کرلیں، انتظامیہ نے اب تک عمارت کو تحویل میں نہیں لیا۔
Comments are closed.