بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

نسلہ ٹاور کیس کے 7 ملزمان نے حفاظتی ضمانت حاصل کرلی

سندھ ہائی کورٹ نے نسلہ ٹاور کیس میں نامزد 7 ملزمان کی 50، 50 ہزار روپے میں حفاظتی ضمانت منظور کرلی، ملزمان کو 7 روز میں متعلقہ عدالت سے رجوع کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

سندھ ہائی کورٹ میں نسلہ ٹاور کیس میں نامزد 7 ملزمان کی حفاظتی ضمانت کی درخواست پر سماعت ہوئی۔

 عدالت نے تمام ملزمان کی 50، 50 ہزار روپے میں حفاطتی ضمانت منظور کرلی۔

محکمہ اینٹی کرپشن نے نسلہ ٹاور کیس میں سابق ڈی جی…

ملزمان میں اس وقت کے ایڈیشنل ڈسٹرکٹ آفیسر محمد ولایت، آشکار داور، علی مہدی قاضی، فرحان قیصر، خواجہ بدیع الزمان، علی غفران اور سید محمد ضیاء شامل ہیں۔

 عدالت نے 7 دن میں ملزمان کو متعلقہ عدالت سے رجوع کرنے کا حکم دے دیا ملزمان کے خلاف اینٹی کرپشن نے گذشتہ روز مقدمہ درج کیا تھا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.