صوبائی اینٹی کرپشن کورٹ نے نسلہ ٹاور کیس میں 18 سے زائد ملزمان پر فرد جرم عائد کردی۔
ملزمان میں سابق ڈائریکٹر ایس بی سی اے صفدر مگسی، ڈائریکٹرڈیزائن ڈپارٹمنٹ فرحان قیصر شامل ہیں۔
عدالت نے اینٹی کرپشن حکام اور گواہوں کو نوٹسز جاری کرتے ہوئے انہیں 25مارچ کو طلب کرلیا۔
عدالت نےسابق ڈی جی ایس بی سی اے منظور قادر کاکا سمیت چار ملزمان کو اشتہاری قرار دیا تھا
کیس میں منظور قادر کاکا سمیت 23 ملزمان کو نامزد کیا گیا تھا۔
ملزمان پر نسلہ ٹاور کو 262 اسکوائر یارڈ اضافی زمین دینے کا الزام ہے
اینٹی کرپشن حکام کے مطابق ملزمان کے خلاف سپریم کورٹ کے حکم پر کارروائی کی گئی ہے۔
Comments are closed.