کراچی میں نسلہ ٹاور کو تاحال سرکاری تحویل میں نہیں لیا گیا، رہائشیوں کو عمارت خالی کرنے کے لئے دی جانے والی مہلت بھی ختم ہوچکی ہے۔
نسلہ ٹاور کے رہائشیوں کو عمارت خالی کرنے کے لئے دی گئی مہلت گزشتہ روز ختم ہوچکی ہے ۔
نسلہ ٹاور کو سرکاری تحویل میں لینے کے بعد گرانے کا عمل شروع کیا جائے گا۔
نسلہ ٹاور میں مکین تاحال رہائش پذیر ہیں لیکن سامان کی منتقلی کا عمل بھی جاری ہے، مختلف سیاسی اور سماجی رہنمائوں کا بھی نسلہ ٹاور کے رہائشیوں سے اظہار ہمدردی کے لئے آنے کا سلسلہ جاری ہے۔
بلڈنگ کے یوٹیلٹی کنکشنز منقطع کیے جاچکے ہیں، کمشنرکراچی آفس نے کنٹرولڈ بلاسٹنگ سے عمارت کو گرانے کے لئےاشتہار دے دیا گیا ہے۔
اشتہار میں دلچسپی رکھنے والی کمپنیز کو 3 روز میں تفصیلات جمع کرانے کا کہا گیا ہے۔
Comments are closed.