جمعرات 22؍محرم الحرام 1445ھ10؍اگست 2023ء

نریندر مودی کی حکومت کے خلاف اپوزیشن کی تحریک عدم اعتماد مسترد

بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کی حکومت کے خلاف تحریک عدم اعتماد مسترد ہوگئی۔ 

دارالحکومت نئی دہلی سے بھارتی میڈیا کے مطابق لوک سبھا میں حکومتی اتحاد کی 331 اور اپوزیشن اتحاد کی 144 نشستیں ہیں۔ 

بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ تحریک عدم اعتماد مسترد ہونے سے قبل وزیر اعظم مودی نے ایک دھواں تقریر کی اور کانگریس پارٹی کے رہنماؤں پر الزامات عائد کرنے کے ساتھ پھبتیاں بھی کسیں۔

واضح رہے کہ بھارتی پارلیمنٹ میں اپوزیشن جماعتوں نے شمال مشرقی بھارتی ریاست منی پور میں دو ماہ سے جاری نسلی فسادات اور اس سے نمٹنے میں مودی حکومت کی ناکامی کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک پیش کی تھی۔

اس عدم اعتماد تحریک پر تین دن سے بحث جاری تھی۔ تاہم آج مودی کی پارلیمنٹ میں تقریر کے بعد قرار داد مسترد ہوگئی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.