جمعرات 18؍ربیع الاول 1445ھ5؍اکتوبر 2023ء

نریندر مودی اسٹیڈیم کے اسٹینڈز میں بھی گندگی کا راج

آئی سی سی کرکٹ  ورلڈکپ 2023 بھارت میں شروع ہوگیا ہے، جہاں حیدرآباد کے بعد احمدآباد کے نریندر مودی اسٹیڈیم کے اسٹینڈز میں بھی گندگی کا راج ہے۔

دنیا کے سب سے بڑے کرکٹ اسٹیڈیم کی کرسیوں پر گندگی کے ڈھیر نظر آرہے ہیں، ورلڈکپ کے پہلے میچ میں نریندر مودی اسٹیڈیم میں فینز پریشان نظر آئے۔

شائقین کرکٹ کا کہنا ہے کہ ہزاروں روپے کا ٹکٹ خرید کر ان گندی کرسیوں پر بیٹھنا پڑ رہا ہے، سوشل میڈیا پر فینز نے بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔

دوسری جانب کرکٹ ورلڈ کپ کے پہلے میچ اور نریندر مودی اسٹیڈیم میں سناٹوں کا راج نظر آیا، مودی کے گھر احمد آباد میں مودی کے نام کا اسٹیڈیم نہ بھر سکا۔

مفت ٹکٹ، مفت کھانا، مفت چائے کی بی جے پی کی آفر بھی ناکام ہوگئی، ایک لاکھ 30 ہزار تماشائیوں کی گنجائش کے اسٹیڈیم میں انگلینڈ اور نیوزی لینڈ کے درمیان ایونٹ کا افتتاحی میچ خالی کرسیوں نے دیکھا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.