the hookup game download charlotte hookup bars bbw hookups app hookup Monmouth Junction NJ

بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

نرم و گداز جلد کے لیے اچھی خوراک، ورزش، خوش رہنا ضروری ہے، ماہرین

نرم و گداز جلد کی ہر ایک کو خواہش ہوتی ہے لیکن یہ تصور بھی عام ہے کہ نرم اور صحت مند جلد کا حصول کافی زیادہ محنت طلب عمل ہوتا ہے۔

تاہم اگر طرز زندگی میں تھوڑی سی تبدیلی کردی جائے تو پھر آپ صاف شفاف اور نرم جلد کی خواہش پوری کرسکتے ہیں، بڑھتی عمر (جو کہ ایک قدرتی عمل ہے) اور غیر متوازن طرز زندگی جلد پر مضر اثرات مرتب کرتے ہیں۔ 

لیکن اگر روز کچھ ایسی سرگرمیوں پر عملدرآمد کیا جائے جو کہ آپ کو صحت اور خوشی فراہم کرتے تو پھر آپ اچھی اور نرم جلد کی خواہش کی فوری تکمیل کرسکتی ہیں۔

اس کے لیے سب سے پہلی چیز صحت بخش اور متوازن خوراک ہے، اچھی جلد کے لیے ایسی خوراک استعمال کی جائے جو کہ حیاتین، غذایت سے بھرپور اور لمحیات پر مشتمل ہو، جوکہ کولگین پیدا کرسکے، یہی وہ عنصر ہے جو کہ جلد کی صحت کو بہتر بناتا ہے، یہ ہمیں نقصاندہ الٹر وائیلٹ شعاعوں سے بھی محفوظ رکھتا ہے۔ 

بہت سارے لوگوں کو یہ بات معلوم نہیں ہے کہ مسکرانے اور خوش رہنے سے ہماری ذہنی صحت بہتر ہوتی ہے، جس کا جلد کی صحت سے براہ راست تعلق ہے، لہٰذا ہمیں پرسکون اور خوش رہنا چاہیے، اس سے نہ صرف جلد بلکہ دوران خون میں بھی بہتری آتی ہے اس طرح جلد زیادہ آکسیجن اور غذایت حاصل کرتا ہے۔ 

زیادہ سے زیادہ پانی پینا بھی بہت ضروری ہے تاکہ جسم میں پانی کی کمی نہ ہو، انسانی جسم 70 فیصد پانی پر مشتمل ہے اور جلد کو تر و تازہ رکھنے کے لیے سب سے آسان طریقہ پانی پینا ہے۔ زیادہ پانی پینے سے جسم سے فاسد مادے بھی خارج ہوجاتے ہیں جن کا جلد کی صحت سے براہ راست تعلق ہے۔ اسی لیے ماہرین صحت روزنہ 6 سے 8 گلاس پانی پینے کو بہتر قرار دیتے ہیں۔

صحت مند جلد کو برقرار رکھنے کے لیے روز بلا ناغہ ورزش کرنا بہت اہم ہے، جب ہم ورک آؤٹ کرتے اور اضافی کلوریز کو جلاتے ہیں تو اس سے ہمارا جسم انڈورفین پیدا کرتا ہے جو کہ مثبت محسوسات کو متحرک کرتا ہے اور جب آپ خوشی اور سکون محسوس کرتے ہیں تو جلد میں تر و تازگی آتی ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.