وزیرِاعظم عمران خان کے مشیرِ داخلہ و احتساب بیرسٹر شہزاد اکبر کی مدعیت میں درج کرائے گئے مقدمے میں گرفتار ہونے والے ان ہی کی پارٹی پی ٹی آئی کے جہانگیر ترین گروپ سے تعلق رکھنے والے ایم پی اے نذیر چوہان کی طرف سے ایف آئی اے کو دیئے جانے والے بیان کی اندرونی کہانی سامنے آ گئی۔
ذرائع نے بتایا ہے کہ پی ٹی آئی ایم پی اے نذیر چوہان نے اپنا بیان ایف آئی اے کو ریکارڈ کروا دیا۔
ذرائع کے مطابق نذیر چوہان کا ایف آئی اے کو دیئے گئے بیان میں کہنا ہے کہ جو بیان ٹی وی پر چل رہا ہے، وہ میری آواز نہیں۔
ذرائع نے بتایا کہ ایف آئی اے نے نذیر چوہان کی وائس میچنگ کے لیے آڈیو کلپ اسلام آباد بھجوا دیا۔
اس سلسلے میں ایف آئی اے سائبر کرائم کے فرانزک ڈیپارٹمنٹ نے تمام شواہد اکھٹے کیئے۔
ذرائع نے یہ بھی بتایا کہ ڈپٹی ڈائریکٹر سائبر کرائم فرانزک ڈیپارٹمنٹ ڈاکٹر رضوان نے نذیر چوہان سے انکوائری کی۔
Comments are closed.