لاہور کی عدالت نے حکمران جماعت پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے جہانگیر ترین گروپ سے تعلق رکھنے والے گرفتار ایم پی اے نذیر چوہان کی ضمانت پر رہائی کی روبکار جاری کر دی۔
نذیر چوہان کے ضمانتی مچلکے لاہور کی کینٹ کچہری میں جمع کرائے گئے، نذیر چوہان کے پرسنل اسسٹنٹ نے 1 لاکھ کے ضمانتی مچلکے جمع کرائے۔
ضمانتی مچلکے جمع ہونے کے بعد جوڈیشل مجسٹریٹ نے ایم پی اے نذیر چوہان کی رہائی کی روبکار جاری کر دی۔
گزشتہ روز لاہور کی عدالت نے نذیر چوہان کی ضمانت منظور کی تھی۔
لاہور کی عدالت نے گرفتار رکنِ پنجاب اسمبلی نذیر چوہان کو 1 لاکھ روپے کے ضمانتی مچلکے جمع کرانے کا حکم دے دیا۔
عدالت نے اپنے حکم میں کہا تھا کہ مچلکے جمع نہ کرا سکیں تو نذیر چوہان کو 14 روز کے لیے جیل بھیج دیا جائے۔
عدالت کے حکم پر ایم پی اے نذیر چوہان کو کیمپ جیل منتقل کر دیا گیا تھا۔
واضح رہے کہ وزیرِ اعظم عمران خان کے مشیرِ داخلہ و احتساب بیرسٹر شہزاد اکبر کی مدعیت میں درج کرائے گئے مقدمے میں ان ہی کی پارٹی پی ٹی آئی کے جہانگیر ترین گروپ سے تعلق رکھنے والے ایم پی اے نذیر چوہان کو گزشتہ روز گرفتار کیا گیا تھا۔
Comments are closed.