پیپلز پارٹی کے رہنما ندیم افضل چن نے نام لیے بغیر عمران خان پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایک لیڈر کہتا ہے این آر او نہیں دوں گا لیکن خود این آر او مانگتا ہے۔
جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے ندیم افضل چن نے کہا کہ آئین سب سے سپریم اور پارلیمان عوام کی کسٹوڈین ہے۔
انہوں نے کہا کہ صرف پنجاب میں الیکشن سےچھوٹے صوبوں میں احساسِ محرومی ہو گا۔
ندیم افضل چن کا کہنا ہے کہ گلریز افضل چن کو ٹکٹ نہ ملنا تحریک انصاف کا معاملہ ہے تبصرہ نہیں کرناچاہتا۔
Comments are closed.