پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کی کپتان ندا ڈار کی والدہ کے انتقال پر پاکستان کرکٹ بورڈ نے گہرے غم کا اظہار کیا ہے۔
پاکستان کرکٹ بورڈ کی مینجمنٹ کمیٹی کے چیئرمین نجم سیٹھی نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ندا ڈار کی والدہ کے انتقال کی خبر سن کر دکھ ہوا۔
نجم سیٹھی نے ندا ڈار کے اہلخانہ سے اظہارِ تعزیت بھی کیا۔
فیملی ذرائع کے مطابق ندا ڈار کی والدہ کی نمازِ جنازہ آج بعد نمازِ عصر ادا کی جائے گی۔
Comments are closed.