بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

نجی کمپنی کے تحت چلنے والی ٹرین میں خاتون سے مبینہ زیادتی، شوکاز جاری

پاکستان ریلوے نے نجی کمپنی کے تحت چلنے والی ٹرین میں خاتون سے مبینہ زیادتی کے معاملے کا نوٹس لے لیا۔

محکمہ ریلوے نے ذکریا ایکسپریشن میں خاتون سے مبینہ زیادتی کے معاملے میں نجی کمپنی کو شوکاز نوٹس جاری کردیا ہے۔

محکمہ ریلوے نے شوکاز نوٹس میں دوران سفر خاتون سے مبینہ زیادتی پر کمپنی ملازمین سے وضاحت طلب کی ہے۔

ملتان سے کراچی جانے والی 26 ڈاؤن زکریا ایکسپریس میں ایک خاتون کے اجتماعی زیادتی کی تصدیق ہوگئی ہے، جس کے بعد تفتیش کا آغاز کردیا گیا ہے

شوکاز کے متن کے مطابق نجی کمپنی  اس معاملے میں 7 روز میں جواب طلب کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ ملتان سے کراچی جانے والی 26 ڈاؤن زکریا ایکسپریس میں ایک خاتون کے ساتھ اجتماعی زیادتی کا واقعہ پیش آیا تھا، جس کے بعد تفتیش کا آغاز کردیا گیا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.