نگراں وفاقی وزیر صحت ڈاکٹر ندیم جان نےکہا ہےکہ پرائیویٹ میڈیکل کالجز کی طرف سے ایم بی بی ایس کےلیے بڑھائی فیسیں غیر قانونی ہیں۔
اسلام آباد میں پریس کانفرنس کے دوران ڈاکٹر ندیم جان نے کہا کہ پرائیویٹ میڈیکل کالجزکی طرف سے از خود فیسوں میں اضافہ دودھ کی رکھوالی کےلیے بلے کو رکھنے کے مترادف ہے۔
وزیر صحت نےمزید کہا کہ انہیں تو پہلے سے موجود فیسوں پر بھی اعتراض تھا، جن میں مزید اضافہ کردیا گیا۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل نے پرائیویٹ میڈیکل کالجز کو خط لکھے کہ فیسوں میں کیا گیا اضافہ قانونی نہیں۔
ڈاکٹر ندیم جان نے یہ بھی متعدد پرائیویٹ میڈیکل کالجز نے ازخود ہی سالانہ فیس میں 8 سے 9 لاکھ روپے تک اضافہ کر رکھا ہے۔
Comments are closed.