نجی ایئر لائن کی کراچی سے اسلام آباد کی پرواز میں فنی خرابی پیدا ہو گئی۔
ذرائع کے مطابق ٹیکسی کےدوران طیارے میں فنی خرابی پیدا ہوئی، جس کے باعث اس کا اے سی بھی بند ہو گیا۔
سی اے اے کے ذرائع کے مطابق ممکنہ طور پر طیارے کے انجن میں خرابی پیدا ہوئی ہے، مذکورہ نجی ایئر لائن کی پرواز دوپہر 12 بجے شیڈول تھی۔
سی اے اے کے ذرائع نے بتایا ہے کہ طیارے کا اے سی بند ہونے کے باعث متعدد مسافروں کی طبیعت بگڑ گئی، مذکورہ نجی ایئر لائن کی پرواز میں 160 سے زائد مسافر سوار ہیں۔
سی اے اے کے ذرائع کا کہنا ہے کہ طیارے کو پش بیک کے دوران ہی اس کے انجن میں خرابی ہوئی ہے، کپتان نے انجن کو اسٹارٹ کیا تو وہ اسٹارٹ نہ ہو سکے۔
دوسری جانب نجی ایئر لائن کے ترجمان کے مطابق طیارے میں اچانک تکنیکی خرابی پیدا ہو گئی، جس کے باعث تاحال پرواز روانہ نہیں کی گئی ہے۔
Comments are closed.