جمعرات 24؍ربیع الثانی 1445ھ9؍نومبر 2023ء

نجی ایئر لائن کی جدہ سے پشاور کی پرواز 24 گھنٹے تاخیر کا شکار، مسافر پریشان

نجی ایئر لائن کی جدہ سے پشاور کی پرواز 24 گھنٹے تاخیر کا شکار ہوگئی۔ کراچی سے ذرائع کے مطابق جدہ ایئر پورٹ پر پاکستان آنے والے مسافر پھنس گئے۔ 

ذرائع کے مطابق پرواز کو گزشتہ روز جدہ سے پشاور کے لیے روانہ ہونا تھا۔ پرواز میں تاخیر پر 300 سے زائد مسافر مشکلات کا شکار ہوگئے۔ 

ذرائع نے بتایا کہ مسافروں کو نہ تو معلومات دی جارہی ہے اور نہ ہی صحیح دیکھ بھال کی جا رہی۔ 

ذرائع کے مطابق مسافروں نے شکایت کی کہ جدہ میں تمام مسافر بے یارو مدد گار ہیں۔ 

دوسری جانب ترجمان نجی ایئرلائن نے بتایا کہ طیارے میں فنی خرابی ہوگئی جس کے باعث پرواز تاخیر کا شکار ہوئی۔ مسافروں کو لانے کے لیے اسلام آباد سے طیارہ جدہ روانہ کر دیا گیا ہے۔

 ترجمان نجی ایئرلائن کے مطابق تمام مسافروں کو ہوٹل منتقل کردیا ہے۔ ترجمان نے مزید کہا کہ مسافروں کو آج رات جدہ سے پشاور لایا جائے گا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.