جمعہ 16؍رمضان المبارک 1444ھ 7؍اپریل 2023ء

نجی ایئرلائن کی کراچی سے اسلام آباد جانے والی پرواز منسوخ

نجی ایئر لائن کی کراچی سے اسلام آباد جانے والی پرواز منسوخ کردی گئی، پرواز دوپہر 12 بجے روانہ ہونا تھی، کئی گھنٹے کوششوں کے باوجود جہاز سے خرابی دور نہ ہوسکی۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ جہاز سے تکنیکی خرابی کے باعث پرواز کو منسوخ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ترجمان نجی ایئرلائن کا کہنا ہے کہ مسافروں کو پرواز منسوخی سے متعلق آگاہ کر دیا، مسافروں کو اگلی پروازوں میں ایڈجسٹ کیا جائے گا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.