ہفتہ 28؍جمادی الثانی 1444ھ21؍جنوری 2023ء

نجی اسکول میں طالبہ پر ساتھی لڑکیوں کے تشدد کی ایک اور ویڈیو سامنے آگئی

لاہور کے پوش علاقے ڈیفنس کے ایک نجی اسکول میں طالبہ پر ساتھی لڑکیوں کے تشدد کی ایک اور ویڈیو سامنے آگئی ہے۔

 ویڈ یو میں حملہ آور لڑکیاں متاثرہ طالبہ کو معافی مانگنے پر مجبور کررہی ہیں۔

ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی نے نجی اسکول میں طالبہ پر تشدد کے خلاف انکوائری کمیٹی ایف آئی آر درج ہونے کے بعد قائم کی ہے۔

ڈیفنس کے نجی اسکول میں طالبہ پر تشدد کی نئی ویڈیو میں سنا جا سکتا ہے کہ حملہ آور لڑکیاں متاثرہ طالبہ کو معافی مانگنے کا کہہ رہی ہیں۔

متاثرہ لڑکی ان سے بال چھوڑنے کی اپیل کرتی ہے لیکن حملہ آور لڑکیاں اسے فرش پر گرا کر تشدد کرتی ہیں۔

 پولیس کے مطابق حملہ آور لڑکیوں نے عدالت سے عبوری ضمانت کروالی ہے۔

طالبہ پر تشدد کا واقعہ ایک روز قبل نجی اسکول میں پیش آیا تھا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.