ڈائریکٹوریٹ آف انسپیکشن اینڈ رجسٹریشن آف پرائیویٹ اسکولز سندھ کے ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر منسوب حسین صدیقی نے ضرورت مند طلبہ کو اسکول فیس میں رعایت دینے کے لیے نجی اسکولوں کو ہدایت کر دی۔
ڈی جی اسکولز منسوب صدیقی کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ نجی اسکولوں میں 10 فیصد طلبہ کو فیس میں رعایت دینا لازم ہو گا۔
انہوں نے ہدایت کی ہے کہ تمام اسکولوں میں سندھی لازمی پڑھائی جائے، پوزیشن لینے والے طلبہ کو اسکالر شپ دی جائے۔
ڈائریکٹر جنرل اسکولز منسوب صدیقی کا مزید کہنا ہے کہ ہدایات پر عمل نہ کرنے والے اسکولوں کے خلاف کارروائی ہو گی۔
انہوں نے نجی اسکولوں کو ہدایت پر عمل کرنے کے بعد تفصیلات ڈائریکٹوریٹ میں جمع کرانے کا حکم بھی دیا ہے۔
Comments are closed.