سندھ حکومت نے نجی اسکولوں میں زبردستی یونیفارم، کتابیں اور اسٹیشنری بیچنا غیر قانونی قرار دے دیا۔
حکومت سندھ کی جانب سے اس کا باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق اسکول کی جانب سے کتابیں، کاپیاں، یونیفارم اور اسٹیشنری کی فروخت پر پابندی ہوگی۔
نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ نجی اسکول یونیفارم بھی 5 سال تک بغیر اجازت تبدیل نہیں کیا جاسکتا۔
نوٹیفکیشن میں تاکید کی گئی ہے کہ آرٹیکل 13 کے تحت مستحق طالب علموں کو 10 فیصد رعایت دی جائے۔
نوٹیفکیشن میں مزید کہا گیا ہے کہ تمام اسکولز محکمہ تعلیم سے منظور شدہ فیس ہی وصول کرسکیں گے اور نجی اسکولز منظور شدہ فیس نوٹس بورڈ پر آویزاں کریں گے۔
Comments are closed.