نگراں وزیرِ صحت پنجاب ڈاکٹر جاوید اکرم نے کہا ہے کہ نجی اسپتالوں میں صحت کارڈ کے ذریعے آنکھوں کا علاج 2 ہفتوں کے لیے معطل ہے۔
اس حوالے سے ان کا کہنا ہے کہ صوبے میں صحت کارڈ بلا تعطل جاری رہے گا۔
ڈاکٹر جاوید اکرم نے بتایا کہ یونیورسل ہیلتھ انشورنس پروگرام میں قباحتوں کے باعث بہتری کی گنجائش ہے۔
نگراں وزیرِ صحت کا مزید کہنا ہے کہ یونیورسل ہیلتھ انشورنس پروگرام میں ماضی میں بہت کرپشن ہوئی ہے۔
ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ یونیورسل ہیلتھ انشورنس پروگرام کا آڈٹ کروایا جا رہا ہے۔
Comments are closed.