ہفتہ 26؍رجب المرجب 1444ھ18؍فروری 2023ء

نجم سیٹھی کے ٹوئٹ پر خواجہ آصف برس پڑے

وزیر دفاع خواجہ آصف پاکستان کرکٹ بورڈ کی منیجمنٹ کمیٹی کے سربراہ نجم سیٹھی پر برس پڑے۔

 نجم سیٹھی کے ٹوئٹ پر ردعمل دیتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا کہ یہ شخص ریاست کی سیکیورٹی اسٹیبلشمنٹ کا موازنہ پی ایس ایل سے کرتے ہوئے کہتا ہے کہ سیکیورٹی فورسز پر حملہ حلال اور پی ایس ایل پر حرام ہے۔

وزیر دفاع نے کہا کہ اس شخص کے نزدیک فوج اور پولیس کی جانوں کی کوئی اہمیت نہیں ہے، اسے صرف یہ اطمینان ہے کہ پی ایس ایل محفوظ ہے۔

واضح ہوگیا کہ ہماری اشرافیہ کے نزدیک قومی سلامتی سے زیادہ اپنا مفاد عزیز ہے۔

 نجم سیٹھی نے اپنے ٹوئٹ میں کہا تھا کہ ٹی ٹی پی تو صرف سیکیورٹی اسٹیبلشمنٹ پر حملے کرے گی کیونکہ انہوں نے معاہدے توڑے ہیں، اس لیے ان سے پی ایس ایل کو کوئی خطرہ نہیں ہے۔

تنقید کے بعد نجم سیٹھی نے اپنا ٹوئٹ ڈیلیٹ کردیا تھا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.