پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی مینجمنٹ کمیٹی کے سربراہ نجم سیٹھی چیئرمین کرکٹ بورڈ کی دوڑ سے باہر ہوگئے۔
سوشل میڈیا پر جاری بیان میں نجم سیٹھی نے کہا کہ میں شہباز شریف اور آصف زرداری کے درمیان تنازع کا سبب نہیں بننا چاہتا۔
ان کا کہنا تھا کہ اس طرح کا عدم استحکام پی سی بی کے لیے بھی ٹھیک نہیں ہے، موجودہ صورتحال میں اب میں چیئرمین شپ کا امیدوار نہیں ہوں۔
نجم سیٹھی کے خود کو اس دوڑ سے باہر کرنے کے بعد ذکا اشرف کی راہیں ہموار ہوگئی ہیں۔
واضح رہے کہ ن لیگ چاہتی تھی کہ نجم سیٹھی کرکٹ بورڈ کے معاملات کو بہتر انداز سے چلا رہے ہیں اس لیے انہیں ہی برقرار رکھا جائے۔
دوسری جانب پیپلز پارٹی کا کہنا تھا کہ چیئرمین پی سی بی ذکا اشرف کا حق ہے، حکومت اگر نجم سیٹھی کو رکھنا چاہتی ہے تو انہیں کہیں اور لگا دیا جائے۔
Comments are closed.