
چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) مینجمنٹ کمیٹی نجم سیٹھی نے گورنر سندھ کامران ٹیسوری کو سوینئرز پیش کیے۔
گورنر سندھ کو پیش کیے گئے سوینئرز میں یادگاری شیلڈ، دستخط شدہ دو گیندیں اور میچ کے ٹاس کا سکہ سوینئرز میں شامل ہے۔
ایک گیند پر وسیم اکرم جبکہ دوسری گیند پر ڈیرن سیمی اور انضمام الحق کے دستخط تھے۔
اس موقع پر گورنر سندھ کامران ٹیسوری کا کہنا تھا کہ کراچی کنگز کی ٹیم کو سپورٹ کر رہا ہوں۔
انہوں نے کہا کہ پی ایس ایل میں شامل دیگر ٹیمیں بھی اپنی ہیں، جو بھی ٹیم جیتے، جیت پاکستان کی ہی ہو گی۔
Comments are closed.