بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

نثار کھوڑو کی بطور سینیٹر کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری

الیکشن کمیشن نے پیپلز پارٹی کے نثار کھوڑو کی بطور سینیٹر کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

نثار کھوڑو پی ٹی آئی کے فیصل واوڈا کی نااہلی کے باعث خالی ہوئی نشست پر سندھ اسمبلی سے سینیٹر منتخب ہوئے ہیں۔

سپریم کورٹ نے فیصل واوڈا نااہلی کیس میں فیصل واوڈا کی نشست پر نثار کھوڑو کا نوٹیفکیشن معطل کرنے کی استدعا مسترد کردی۔

اس سے قبل سپریم کورٹ نے آج فیصل واوڈا کی نشست پر نثارکھوڑو کا نوٹیفکیشن معطل کرنے کی استدعا مسترد کردی تھی۔

چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے تھے کہ عدالت نے کسی نوٹیفکیشن کو نہیں روکا، فیصل واوڈا کی خالی نشست پر امیدوارکی جیت عارضی ہے، اگر فیصل واوڈا کیس ہارجاتے ہیں تو جیتنے والے امیدوارکی لاٹری نکل جائے گی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.