پیپلز پارٹی کے نو منتخب سینیٹر نثار کھوڑو کا نام ای سی ایل سے نکالنے کی درخواست کی سماعت غیر معینہ مدت تک ملتوی کردی گئی۔
سندھ ہائیکورٹ میں نثار کھوڑو کا نام ای سی ایل سے نکالنے کی درخواست کی سماعت میں ان کے وکیل فاروق ایچ نائیک عدالت میں پیش نہیں ہوسکے۔
جونیئر وکیل نے عدالت کو بتایا کہ فاروق ایچ نائیک اسلام آباد میں مصروف ہیں، پیش نہیں ہوسکتے۔
نیب کے مطابق نثار کھوڑو کے خلاف نیب میں تین انکوائریاں جاری ہیں، ان کے خلاف آمدن سے زائد اثاثے بنانے، گندم چوری اور دیگر الزامات کے تحت انکوائریاں جاری ہیں۔
Comments are closed.