جمعرات 8؍ شوال المکرم 1442ھ20؍مئی 2021ء

نتائج میں تاخیر کی وجہ الیکشن کمیشن نے بتانی ہے، سعید غنی

وزیر تعلیم سندھ سعید غنی نے کہا ہے کہ این اے 249 کے نتائج میں تاخیر کی وجہ الیکشن کمیشن نے بتانی ہے۔

جیو نیوز کے پروگرام آج شاہزیب خانزادہ کے ساتھ میں اظہار خیال کرتے ہوئے سعید غنی نے محمد زبیر سے کہا کہ ہم الیکشن سے بھاگ نہیں رہے، ن لیگ کو ہراچکےہیں۔

اُن کا کہنا تھا کہ زبیر صاحب کو کہا کہ ہمارا مقابلہ ٹی ایل پی سے ہے، نتائج میں تاخیر کیوں ہوئی ہے یہ الیکشن کمیشن نے بتانا ہے۔

صوبائی وزیر نے مزید کہا کہ میرے پاس فارم 45 آرہے تھے، اس سے ان کو پریشانی ہوگئی، جب تک یہ اپنے آپ کو کامیاب ہوتا دیکھ رہے تھے اس وقت تک کوئی شکایت نہیں تھی۔

انہوں نے کہا کہ ایک لمحے کے لیے بھی ن لیگ ہم سے آگے نہیں گئی، ٹی ایل پی آگے گئی تھی، آپ کو معلوم ہے کہ آپ ہارے ہیں، آپ نے انا کا مسئلہ بنا لیا ہے۔

سعید غنی نے یہ بھی کہا کہ میں نے بلدیہ میں کوئی راشن نہیں بانٹا، ن لیگ اپنا قانونی حق استعمال کرے، ہم اپنا قانونی حق استعمال کریں گے، مفتاح اسماعیل الیکشن کمیشن میں دوبارہ گنتی کی درخواست دے۔

اُن کا کہنا تھاکہ ڈسکہ میں سارا دن فائرنگ ہوئی، پریزائیڈنگ افسر غائب ہوئے، ڈسکہ میں پولنگ اسٹیشن کے نتائج مختلف تھے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.