جمعرات یکم؍محرم الحرام 1445ھ20؍جولائی 2023ء

نایاب نسل کی گلابی ڈولفنز کی ویڈیو وائرل

پچھلے ہفتے نایاب نسل کی دو گلابی ڈولفنز امریکی ریاست لوزیانا کے پانیوں میں تیرتی ہوئی پائی گئیں۔

تھرمن گسٹن نامی شخص نے ڈولفنز کی ویڈیو بنائی، جو پچھلے 20 برس سے ماہی گیری کر رہا ہے۔

12 جولائی کے دن تھرمن کو خلیج میکسیکو کے قریب پانی میں دو گلابی ڈولفنز تیرتی ہوئی نظر آئیں۔

تھرمن نے کہا کہ میں نے یہ منظر دیکھنے کیلئے کشتی روک دی اور میں دنگ رہ گیا کہ گلابی رنگ کی ڈولفن بھی وجود رکھتی ہے۔

امریکی میڈیا رپورٹ کے مطابق تھرمن کو جو ڈولفن نظر آئی وہ ‘پنکی’ ہوسکتی ہے جسے سب سے پہلے 2007 میں دیکھا گیا تھا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.