ہفتہ 27؍ربیع الاول 1445ھ14؍اکتوبر 2023ء

نایاب ’رنگ آف فائر‘ کا مشاہدہ پاکستان میں ہوسکے گا؟

رواں سال کا دوسرا اور آخری سورج گرہن آج 14 اکتوبر کو ہوگا، اس نایاب ’رنگ آف فائر‘ کا نظارہ دنیا بھر کے مختلف مقامات پر کیا جاسکے گا تاہم یہ پاکستان میں نظر نہیں آئے گا۔

ناسا کے مطابق اس سال ہونے والے سورج گرہن کو ’رنگ آف فائر‘ کا نام دیا گیا ہے۔ سورج کو گرہن اس وقت لگتا ہے جب چاند زمین کے گرد اپنے مدار میں گھومتے ہوئے بالکل سورج کے سامنے آجاتا ہے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق رواں سال کا دوسرا اور آخری سورج گرہن کا آغاز پاکستانی وقت کے مطابق آج رات 8 بج کر 4 منٹ پر ہوگا، جو رات 10 بج کر 59 منٹ پر اپنے عروج پر ہوگا جبکہ 15 اکتوبر پاکستانی وقت کے مطابق شب 1 بج کر 55 منٹ پر اس کا اختتام ہوگا۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ سورج گرہن جنوب مغربی میکسیکو، وسطی امریکا کے مختلف ممالک، وسطی کولمبیا اور شمالی برازیل میں دیکھا جاسکے گا۔

خیال رہے کہ ناسا نے سورج گرہن کا مشاہدہ کرنے والے ممالک کے لئے خصوصی ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس نایاب موقع کا مشاہدہ کرنے کے لئے خصوصی حفاظت کا انتظام کیا جائے۔ سورج گرہن کو براہ راست نہ دیکھا جائے کیونکہ اس سے آنکھوں کو مستقل نقصان پہنچ سکتا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.