بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

نایاب بلی کی نسل صدیوں سے جاپانی ثقافت کا حصہ، خرگوش جیسی دم

جاپان میں ایک ایسی نایاب اور عجیب و غریب بلی کی نسل موجود ہے جس کی مخصوص دم اور جسمانی خواص اسے دیگر سے ممتاز کرتے ہیں۔

بلی کی یہ نسل جاپانی ثقافت کا کئی صدیوں سے ایک حصہ ہے، جبکہ یہ روایتی آرٹ اور لوک کہانیوں میں بھی نظر آتی ہے۔ 

اس بلی کی سب سے اہم خصوصیت اس کی چھوٹی، خرگوش جیسی دم ہے، حالانکہ بلیوں کی دم لمبی اور نرم و گداز ہوتی ہے۔ 

سولہویں صدی کی ابتدا میں بلی کی اس نسل نے جاپان میں ریشم کے کیڑوں کی پیداوار کو محفوظ بنانے میں اس طرح اہم کردار ادا کیا کہ ان بلیوں نے بڑے چوہوں کو اپنا نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں اگلی صدی میں بلی کی اس نسل نے جاپان میں اپنی بالادستی قائم کی۔

کسی کو یہ پتہ نہیں کہ صدیوں قبل یہ جتنی پسند کی جاتی تھی آج بھی جاپان میں اسے اتنا کیوں پسند کیا جاتا ہے؟

اسکی وجہ اس کی مخصوص دم، جوکہ ایسا لگتا ہے کہ موڑ کر رکھی یا پھر ٹوٹی ہوئی ہے، یا پھر اس کا دوستانہ انداز ہے یا اس کا باتونہ پن۔ 

تاہم جاپان سے باہر بلی کی یہ نسل انتہائی نادر و نایاب ہے۔ کہا جاتا ہے کہ اسکی ایسی مخصوص دم کی وجہ قدرتی جینیاتی میوٹیشن ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.