بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

ناؤمی اوسکا ٹینس کورٹ میں نازیبا کمنٹس پر رو پڑیں

سابق ورلڈ نمبر ون ناؤمی اوسکا انڈین ویلز میں تماشائی کی جانب سے نازیبا کمنٹس پر میدان میں رو پڑیں ، میچ میں شکست کے بعد ٹورنامنٹ سے بھی باہر ہوگئیں۔

جاپان کی ٹینس اسٹار ناؤمی اوسکا انڈین ویلز ٹورنامنٹ میں میچ کے دوران اس وقت رو پڑیں جب ایک تماشائی کی جانب سے نازیبا الفاظ کہے گئے ۔

ناؤمی نے میچ ریفری سے شکایت کی لیکن کمنٹ کرنے والے شخص کی شناخت نہ ہوسکی ۔

اس سے پہلے 14 سال قبل معروف امریکی ولیم سسٹر پر بھی اسی ٹورنامنٹ کے دوران نازیبا الفاظ کسے گئے تھے ، جس کے بعد ولیم سسٹرز نے 14 سال تک انڈین ویلز ٹورنامنٹ کا بائیکاٹ کیا تھا ۔

ناؤمی دوسرے راؤنڈ میں شکست کے بعد ٹورنامنٹ سے باہر ہوگئی ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.