منگل15؍ذوالحجہ 1444ھ4؍جولائی 2023ء

نانگا پربت پر پھنسے کوہ پیما آصف بھٹی کو تاحال بیس کیمپ نہ لایا جاسکا

نانگا پربت پر پھنسے کوہ پیما آصف بھٹی کو تاحال بیس کیمپ نہیں لایا جاسکا۔ 

آصف بھٹی برف کوری کی وجہ سے نانگا پربت پر پھنس گئے ہیں۔

سینیئر کوہ پیماء کیمپ فور پر پھنسے ہوئے ہیں، شمشال کی کاراکورم ایکسپیڈیشن آصف بھٹی کے ریسکیو کےلیے کوشاں ہیں۔

موسم کی خرابی کی وجہ سے ریسکیو ہیلی کاپٹر اڑان نہ بھر سکا، قراقرم ایکسپیڈیشن کے دو کوہ پیما آصف بھٹی کی جانب چل پڑے ہیں۔

کوہ پیما شاہ دولت اور محمد یونس نانگا پربت پر کیمپ فور کی جانب گامزن ہیں۔

آصف بھٹی کی مدد کےلیے دو غیر ملکی کوہ پیما بھی کیمپ فور پر رک گئے۔

اٹلی اور آذربائیجان کے کوہ پیما آصف بھٹی کو کیمپ تھری تک لانے کےلیے کوشاں ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.