شہروز کاشف نے نانگا پربت سے بخیریت واپسی کو معجزہ قرار دے دیا۔
ریکارڈ ساز پاکستانی کوہ پیما کہتے ہیں واپسی پر روٹ سمجھ میں نہیں آیا، ایک موقع پر ایسا لگا کہ بچنا مشکل ہے، وہاں منفی 45 درجہ حرارت تھا۔
نوجوان کوہ پیما شہروز کاشف کو آرمی ایوی ایشن نے کیمپ ٹو کے قریب سے ریسکیو کیا تھا۔ وہ نانگا پربت چوٹی سے واپسی پر لاپتا ہوگئے تھے۔
دوسری جانب ڈپٹی کمشنر دیامیر فیاض احمد نے بتایا ہے کہ نانگا پربت میں پھنسے دوسرے پاکستانی کوہ پیما فضل علی کو بھی ریسکیو کرلیا گیا ہے۔
بشکریہ جنگ
Comments are closed.