بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

نانگا پربت سر کرنے والے شہروز کاشف سے واپسی پر رابطہ منقطع

پاکستان کے نوجوان کوہ پیما شہروز کاشف کا گزشتہ روز نانگا پربت سر کرنے کے بعد واپسی پر والدین سے رابطہ منقطع ہوگیا ہے۔

کوہ پیما شہروز کاشف کے والد کا کہنا ہے کہ بیٹے سے ٹریکر کے ذریعے رابطہ ہوا، اس کے بعد انہوں نے ایس او ایس کال دی۔

انہوں نے مطالبہ کیا ہے کہ بیٹے کی واپسی کیلئے جلد ریسکیو آپریشن شروع کیا جائے۔

پاکستان کے نوجوان کوہ پیما شہروز کاشف نے ایک اور ورلڈ ریکارڈ قائم کر دیا۔

کوہ پیما شہروز کاشف نے منگل کی صبح نانگا پربت چوٹی سر کی تھی جبکہ موسم کی خرابی کے دوران وہ اپنے ساتھی کے ہمراہ واپس آرہے تھے۔

دوسری جانب براؤٹ پیک سر کرنیوالے شریف سدپارہ بھی انتہائی بلندی سے گر کر لاپتہ ہوگئے ہیں، ان کے اہل خانہ نے ہیلی کاپٹر کے ذریعے سرچ آپریشن کا مطالبہ کیا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.