بیڈ فورڈ سے برطانوی رکنِ پارلیمنٹ محمد یاسین کو نام کے ساتھ محمد ہونے کی وجہ سے ہیتھرو ایئر پورٹ پر پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔
بین الاقوامی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق ایم پی محمد یاسین کو ہیتھرو ایئر پورٹ پر کینیڈا کی پرواز پر سوار ہونے سے روکا گیا۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ محمد یاسین کو کافی دیر تک روک کر سوالات کرنے کے بعد جانے دیا گیا، اُنہیں کامنز کے ساتھ کینیڈا جانا تھا۔
رپورٹ کے مطابق ایم پی محمد یاسین کو کینیڈا سے واپسی پر بھی اضافی سوالات بھگتنا پڑے۔
اس حوالے سے کمیٹی سربراہ کلائیو بیٹس نے پارلیمنٹ میں کہا ہے کہ محمد یاسین کو بتایا گیا کہ ان کا نام محمد ہونے کے سبب انہیں روکا گیا، گزشتہ ہفتے پیش آنے والا یہ واقعہ ناقابلِ قبول ہے۔
اُنہوں نے کہا کہ واقعہ اسلامو فوبک ہونے کے سبب برطانیہ میں کینیڈا کے ہائی کمیشن کو تحریری طور پر آگاہ جائے گا۔
کلائیو بیٹس نے بتایا کہ محمد یاسین سے پوچھا گیا کہ وہ کہاں پیدا ہوئے، چاقو یا کوئی دوسرا ہتھیار تو ساتھ نہیں لے جا رہے۔
اُنہوں نے بتایا کہ محمد یاسین کو اس واقعے پر کینیڈین امیگریشن کے پارلیمنٹری سیکریٹری اور ایئر کینیڈا کی معذرت موصول ہوئی ہے۔
ڈپٹی اسپیکر راجر گیل نے بھی کہا ہے کہ پارلیمانی کام کے لیے سرکاری دورے میں اس واقعےکا پیش آنا ناقابلِ قبول ہے۔
Comments are closed.