ہفتہ 5؍ذوالحجہ 1444ھ24؍جون 2023ء

نامعلوم افراد نے میرے قافلے پر فائرنگ کی، امیر مقام

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما امیر مقام کے قافلے پر شانگلہ میں فائرنگ کی گئی۔

ن لیگ کے رہنما امیر مقام نے جیو نیوز سے ٹیلیفونک گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ مارتونگ کے مقام پر نامعلوم افراد نے میرے قافلے پر فائرنگ کی، گارڈز کی جوابی فائرنگ سے مسلح افراد فرار ہوگئے۔

امیر مقام نے کہا کہ وہ مارتونگ میں نادرا آفس کے افتتاح اور جلسے کیلئے جارہے تھے، 2014 میں بھی اسی مقام پر مجھ پر حملے کی کوشش کی گئی تھی۔

اس حوالے سے پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کے بعد علاقے میں سرچ آپریشن شروع کردیا گیا۔

یاد رہے کہ دو سال قبل اگست 2020 میں مالم جبہ میں ن لیگ کے رہنما امیر مقام کی قیام گاہ میں اچانک آگ لگ گئی تھی، آگ لگنے کے وقت بنگلے میں سابق ڈپٹی اسپیکر فیصل کریم کنڈی سمیت کئی مہمان  بھی موجود تھے۔

امیر مقام کے بنگلے میں آگ مبینہ طور پر شارٹ سرکٹ کے سبب لگی تھی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.