ایڈمنسٹریٹر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب کا کہنا ہے کہ کراچی کے بڑے بڑے نالوں پر تجاوزارت کے خلاف آپریشن ہوئے، نالوں پر سے تجاوزات ہٹانا مشکل کام ہے۔
جیونیوز کے پروگرام ’نیا پاکستان‘ میں گفتگو کرتے ہوئے مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ نالے سے نکلنے والے گیس کی باعث دھماکا ہوا، واقعےمیں کسی تخریب کاری کا عنصر نہیں۔
مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ سپریم کورٹ کے فیصلےکی روشنی میں غیر قانونی تعمیرات کےخلاف کارروائی کی گئی۔
ایڈمنسٹریٹر کراچی نے کہا کہ سندھ اسمبلی کی قرار داد کہتی ہے کہ پانی کے فلو پراثر انداز ہونے والی تعیمرات گرائی جائیں، ری لوکیشن آسان نہیں، بڑے پیمانے پر خرابیاں ہوئیں، ٹھیک کرنا آسان نہیں ہے۔
مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ گجر نالہ اور دیگر مقامات پرآپریشن کے متاثرین کو ری لوکیٹ کیا گیا۔
ایڈمنسٹریٹر کراچی نے کہا کہ نسلہ ٹاور کی انکوائری میں ذمے داروں کا تعین کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔
Comments are closed.