بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

ناظم جوکھیو کی تدفین،لواحقین کا نیشنل ہائی وے پر احتجاج

کراچی میں مقتول ناظم جوکھیو کی تدفین کے بعد لواحقین کا نیشنل ہائی وے پر احتجاج، نیشنل ہائی وے کے دونوں ٹریک بند کر دیئے گئے، گاڑیوں کی طویل قطاریں لگ گئیں۔

نیشنل ہائی وے پر مظاہرین نے ٹائر جلا کر کراچی سے ٹھٹھہ آنے اور جانے والے روڈ مکمل بلاک کردیئے جبکہ پولیس اور سندھ حکومت کے خلاف نعرے بازی بھی کی۔

مظاہرین نے ناظم جوکھیوکےقتل میں ملوث ملزمان کی گرفتاری تک احتجاج جاری رکھنے کا اعلان کیا ہے۔

پیپلز پارٹی کے رکن سندھ اسمبلی کے مہمانوں کے شکار کی ویڈیو وائرل کرنے والے ناظم جوکھیو کی کراچی میں جان لے لی گئی ، وزیراعلیٰ سندھ نے قتل پرایف آئی آر ورثا کی مرضی سے درج کرنے کی ہدایت کردی۔

واضح رہے کہ پیپلز پارٹی کے رکن سندھ اسمبلی کے مہمانوں کے شکار کی ویڈیو وائرل کرنے والے ناظم جوکھیو کی گزشتہ روز کراچی میں جان لے لی گئی، وزیر اعلیٰ سندھ نے قتل پر ایف آئی آر ورثاء کی مرضی سے درج کرنے کی ہدایت کی ہے۔

مقتول ناظم جوکھیو کے بھائی نے الزام لگایا ہے کہ بھائی نے پیپلز پارٹی کے ایم پی اے جام اویس کے مہمانوں کے شکار کی ویڈیو وائرل کی تھی ، جس پر جام اویس نے ناظم جوکھیو کو اپنے گھر بلایا، تشدد کیا اور جان لے لی۔

ناظم جوکھیو کی لاش ملیر میمن گوٹھ کے قریب سے ملی ، جبکہ ایم پی اے جام اویس، نیاز سالار اور دیگر کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ جام ہاؤس میں جھگڑے کے دوران لاٹھی اور گھونسوں سے 35سالہ ناظم جوکھیو ولد سجاول کی ہلاکت ہوئی ہے، مقتول کی لاش کا پوسٹ مارٹم جناح اسپتال میں کرالیا گیا ہے۔

مقتول کے بھائی کا کہنا ہے کہ سر دارجام عبد الکریم نے بھائی کو جام ہاؤس لانے کا حکم دیا، جب کچھ دیربعد میں جام ہاؤس گیا تو بتایا گیا کہ تمہارا بھائی مرگیا ہے، اس سلسلے میں جام اویس اور سردارجام عبدالکریم سے رابطے کی کوشش کی تو دونوں اراکین اسمبلی کے موبائل نمبربند ملے ،واٹس اپ پربھی دستیاب نہیں تھے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.