edf8329we best site to hookup with older woman hookup Mount Ephraim hookup Colmar free messege hookup sites galaxy s10 stereo hookup

بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

ناظم جوکھیو کیس کا تفتیشی افسر تبدیل

مقتول ناظم جوکھیو کے اہل خانہ کی درخواست پر کیس کا تفتیشی افسر تبدیل کر دیا گیا۔

ذرائع کے مطابق مقتول ناظم جوکھیو کے اہلخانہ نے تفتیش غیر جانبدار افسر کے حوالے کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔

اس سے قبل ناظم جوکھیو قتل کیس میں گرفتار رکن سندھ اسمبلی جام اویس سمیت 3 ملزمان کو جوڈیشل مجسٹریٹ ملیر کی عدالت میں پیش کیا گیا، اس موقع پر مقتول کے اہل خانہ نے ملیر کورٹ کے باہر احتجاج کیا۔

پیپلز پارٹی کے رکن سندھ اسمبلی کے مہمانوں کے شکار کی ویڈیو وائرل کرنے والے ناظم جوکھیو کی کراچی میں جان لے لی گئی ، وزیراعلیٰ سندھ نے قتل پرایف آئی آر ورثا کی مرضی سے درج کرنے کی ہدایت کردی۔

جوڈیشل مجسٹریٹ ملیر نے قتل کیس میں گرفتار رکن سندھ اسمبلی جام اویس سمیت 3 ملزمان کے جسمانی ریمانڈ پر توسیع کرتے ہوئے انہیں پولیس کے حوالے کردیا گیا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز ناظم جوکھیو قتل کیس کی تفتیشی ٹیم نے مقتول کے گھر کا دورہ کیا تھا اور جائےوقوعہ کے قریبی رہائشی افراد کے بیانات ریکارڈ کیے تھے۔

کراچی(اسٹاف رپورٹر) ملیر میمن گوٹھ میں رکن سندھ…

تفتیشی حکام نے بتایا کہ مقتول ناظم جوکھیو کے بھائی اور چند رشتے داروں کے بیانات بھی ریکارڈ کیے گئے، شبہ ہے کہ ناظم جوکھیو کے قتل کے وقت 5 سے زائد ملزمان موجود تھے، مزید ملزمان کی گرفتاری کے لئے کوششیں جاری ہیں۔

دوسری جانب گزشتہ روز ہی ناظم جوکھیو قتل کیس میں نیا موڑ اس وقت سامنے آیا جب پیپلز پارٹی کے ایم پی اے جام اویس کے گارڈز نے ناظم جوکھیو کو قتل کرنے کا اعتراف کیا ۔

گارڈز کے اعترافِ جرم کے بعد ایم پی اے جام اویس کی رہائی کے امکانات روشن ہوگئے تھے۔

وزیراعلیٰ نے پولیس کو مقتول کے ورثا کی مرضی سے ایف آئی آر درج کرنے کی ہدایت کی۔

ذرائع کے مطابق قتل کا اعتراف کرنے والے دونوں گارڈز میں میر علی اور حیدر شامل ہیں۔

یاد رہے کہ پیپلزپارٹی کے رکن سندھ اسمبلی جام اویس کے مہمانوں کے شکار کی ویڈیو وائرل کرنے والے ناظم جوکھیو کو گزشتہ ہفتے کراچی میں قتل کر دیا گیا تھا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.