
جوڈیشل مجسٹریٹ ملیر کی عدالت نے ناظم جوکھیو قتل کیس میں پولیس کو کیس کا چالان جمع کرانے کے لئے 12 دسمبر تک کی مہلت دے دی۔
ناظم جوکھیو قتل کیس کی سماعت جوڈیشل مجسٹریٹ ملیر کی عدالت میں ہوئی ، جیل حکام نے 5 ملزمان کو عدالت میں پیش کیا جن میں حیدر علی، میر علی، معراج، عبدالرزاق اور جمال شامل تھےجبکہ ملزم جام اویس کو پیش نہیں کیا گیا۔
کیس کی سماعت میں تفتیشی افسر مقدمے کا چالان جمع کروانے میں ناکام رہے ، اس پر عدالت کی جانب سے افسر پر اظہار برہمی بھی کیا گیا۔
تفتیشی افسر نے عدالت کو بتایا کہ مکمل پوسٹ مارٹم رپورٹ اور فرانزک رپورٹ ابھی موصول نہیں ہوئی جس پر عدالت نے تفتیشی افسر سے استفسار کیا کہ تحقیقات مکمل کرنے میں مزید کتنے روز لگیں گے؟
تفتیشی افسر نے بتایا کہ چالان جمع کرانے کے لئے 10 روز کی مہلت دی جائے، 10 روز میں تمام رپورٹس بھی موصول ہونے پر حتمی چالان بھی جمع کرواسکتے ہیں ۔
عدالت نے پولیس کو چالان جمع کرانے کے لئے 12 دسمبر تک کی مہلت دے دی۔
Comments are closed.